https://goo.gl/BW8X6t
لندن(نیوز ڈیسک )تلسی کو انگریزی میں ’بیسل‘ کہتے ہیں اور اس کا پودا ہزاروں سال سے پاک و ہند میں استعمال ہورہا ہے لیکن ہم کبھی نہیں سوچتے کہ تلسی میں شفا اور صحت کے حیرت انگیز خزانے موجود ہیں۔اس پودے کی افادیت دیکھتے ہوئے پوری دنیا میں اس پر کئی ماہرین نے دن رات تحقیق کی ہے ۔ جیسے جیسے ماہرین نے اس کے رازوں سے پردہ اٹھانا
شروع کیا ہے اسی کے ساتھ ساتھ اس کے حیرت انگیز طبی فوائد سامنے آتے رہے ہیں۔ تلسی میں وٹامن، معدنیات، کیلشیئم، وٹامن کے، کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے بچانے والے بی ٹا کیریو فائلین اور دیگر قدرتی اجزا کوٹ کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں۔ یہ سب چیزیں صحت کے لیے کسی شفا خانے سے کم نہیں۔ 1ڈی این اے کا تحفظ:۔تلسی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ جسمانی ڈی این اے کو بہتر حالت میں رکھتا ہے جن کا بگاڑ معلوم اور نامعلوم کتنے ہی امراض کی وجہ بنتا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہوا ہے کہ تلسی کے پتے جینیاتی نقائص کو دور کرکے ڈی این اے کو صحت مند حالت میں رکھتے ہیں۔ہمارا ڈی این اے زندگی کی کتاب بھی ہے اور زندگی کی کتاب ہدایت بھی ہے۔ اگر ڈی این اے میں ٹوٹ پھوٹ ہو تو پھر امراض اور پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ڈی این اے سے متاثرہ جسم میں فری ریڈیکلز بننے لگتے ہیں تاہم تلسی میں موجود فلیوو نوئیڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس ڈی این اے کی حفاظت کرتے ہیں۔ 2دل کے لیے اکسیر:۔تلسی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ دل کی حفاظت کرتا ہے۔ حال ہی میں ایک تحقیقی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ
میں کہا گیا ہے کہ تلسی کا پتہ کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ چینی ماہرین نے یہ خبر بھی دی ہے کہ تلسی کے پتے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ 3جراثیم بھگائے:۔تلسی میں اینٹی بیکٹیریا خواص موجود ہیں جو کئی اقسام کے جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کا تیل بھی کئی جراثیم کو ختم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت
رکھتا ہے۔تلسی پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے جراثیم کا قلع قمع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے نشانے پر بیسیلس سیریئس، اسٹائفلو کوکس اوریئس اور دیگر بیکٹیریا بھی ہیں جنہیں یہ ختم کر ڈالتا ہے۔ 4جسم کے دفاعی نظام کو طاقتور بنائےـ:۔ذہنی اورجسمانی تناؤ سے جسم کا قدرتی دفاعی یا امنیاتی نظام شدید متاثر ہوتا ہے۔ دفاعی نظام کمزور ہونے سے کئی امراض جسم پر حملہ کردیتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٓصرف 6 ہفتوں تک تلسی کے اجزا کھانے سے ذہنی تناؤ میں 40 فیصد تک کمی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ 5گٹھیا اور جوڑوں میں سوزش::۔تلسی میں جسمانی سوزش کم کرنے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ جسمانی درد، سوزش، سوجن اور تکلیف کو بھی رفع کرتی ہے۔ 6ذیابیطس میں مفید:۔کانپور میں آزاد ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ تلسی خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے کئی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain
Thursday, 14 June 2018
تلسی کے پتوں میںپائے جانے والے حیرت انگیز طبی فوائد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment