https://is.gd/NM1uOa
تیسرے بچے کی پیدائش پر وہ سر پکڑ کے بیٹھ گیا،حالانکہ اللہ نےبیٹے جیسی نعمت سے نوازا تھا ،مگر اس کی بیوی ،اس کا کیا کرتاجو اول درجے کی بد زبان عورت تھی،مجال ہے جو زبان منہ میں بند ہو جائے،اٹھتے بیٹھتے کوسنے،لعن طعن ،پھٹکار۔بچے بیچارے سہمے رہتے۔ہر وقت کی چیخ و پکار نے گھر کے ماحول کو دوزخ بنا کر رکھ دیا تھا۔ بیٹے کی پیدائش کا تیسرا دن تھا ۔خبر نامے کے انتظار میں بیٹھا شوہر مختلف چینل بدل رہا تھا ،کہ ایپھٹکارک چینل پر بچوں کی تربیت کےمتعلق پروگرام نشر ہو رہا تھا۔
وہ غیر ارادی طور پراُسی چینل پر رُک گیا۔بولنے والا انتہائی نفیس انسان تھا۔ جو کہہ رہا تھا کہ" سندھ کے ایک گاؤں میں ایک رسم آج بھی جاری ہے، وہ یہ کہ جب کسی درخت کو گرانا ہوتا ہےتو سارے گاؤں والے الاصبح اٹھ جاتے اور باری باری اس درخت کو طعنے اور کوسنے دیتے ہیں۔کچھ ہی دنوں بعد درخت مرجھا کر گر جاتا ہے۔تو میری محترم بہنوں جب ایک درخت کے اندر مولا کریم نے اتنی حساسیت رکھی ہے تو بچے تو پھر بچے ہیں، ان پر ہر وقت کی لعنت اور پھٹکار کیا اثرات مرتب کرتی ہوگی"۔پروگرام ختم ہو چکا تھا،اس نے کن آکھیوں سے اپنی بیوی کی طرف دیکھاجو اپنی چادر کے پلو سے آنسو صاف کرنے میں مصروف تھی۔
( اسد صدیقی)
Urdu Khabrain
Magazine, مڈویک, میگزین, پھٹکار
Saturday, 30 June 2018
پھٹکار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment