https://goo.gl/doMMp2
ایک روسی لڑکی نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں اس کے مسلز باڈی بلڈر مردوں سے بھی بڑے نظر آ رہے ہیں۔ لڑکی کی اس تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کوحیران کر رکھا تھا تاہم اب اس کی ایسی حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ سن کر ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی دراصل لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔ اس 21سالہ لڑکے کا نام کیریل ٹیریشین ہے جو روس کے شہر پیاتیگورسک کا رہنے والا ہے۔
اسے اپنے مسلز باڈی بلڈرز جیسے بنانے کا شوق تھا چنانچہ اس نے اپنے جسم میں انتہائی خطرناک کیمیکل انجکشن کے ذریعے داخل کرکے اپنا یہ شوق پورا کر لیا۔کیمیکل کے ٹیکے لگانے سے اس کے مسلز کا سائز 10دنوں میں 10انچ بڑھ کر 23انچ تک جا پہنچا، تاہم وہ اسے 27انچ تک بڑھانا چاہتا ہے اور مسلسل کیمیکل کے ٹیکے لگا رہا ہے۔ اب اس لڑکے کو لڑکی بننے کا شوق چرایا ہے اوراس نے سرجری کے ذریعے اپنی شکل بھی لڑکیوں جیسی بنوا لی ہے۔چہرے کی سرجری کے بعد اب اس کا کہنا ہے کہ وہ سینے کی سرجری بھی کروانا چاہتا ہے تاکہ پوری طرح لڑکیوں کی طرح نظر آ سکے۔رپورٹ کے مطابق کیریل اپنے مسلز کو اس سائز پر برقرار رکھنے کے لیے اپنے جسم میں اب تک کئی لیٹر کیمیکل داخل کر چکا ہے
جو ماہرین کے مطابق جان لیوا ہو بھی ہو سکتا ہے۔ کیریل کو متنبہ کرتے ہوئے پروفیسر ایوجنی لیلین نے کہا ہے کہ ”اگر کیریل کو فوری طور پر کچھ نہ بھی ہوا تو ایک دن آئے گا جب اس کے مسلز میں گندا مواد بھر جائے گا، پھر انفلیمیشن ہو گی اور اسے سٹروک ہونے کا خدشہ انتہائی ہو جائے گا۔اس صورت میں اس کی جان بھی جا سکتی ہے.
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اس, باڈی, خاتون, عجیب و غریب, مسلز, کے
Saturday, 16 June 2018
اس خاتون کے مسلز باڈی بلڈرز سے بھی بڑے کس طرح ہوگئے؟ اس کی حقیقت جان کر مرد اور خواتین دونوں ہکا بکا رہ جائیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
No comments:
Post a Comment