https://goo.gl/UZDnic
بھارتی کرکٹ سٹار مہندر سنگھ دھونی ایک دہائی سے زائد عرصے سے بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔ درحقیقت بھارت کی قومی ٹیم میں یہ ان کا چودہواں سال ہے، لیکن کیا اس تمام عرصے کے دوران کبھی آپ نے ان کے ہیلمٹ کی انفرادیت پر غورکیا؟ سچن ٹنڈولکر سے لے کر ویرات کوہلی تک بھارت کے ہر بڑے بیٹسمین کے ہیلمٹ پر بھارتی پرچم نظر آتا ہے مگر دھونی کے ہیلمٹ پر نہیں۔
حال ہی میں جب سوشل میڈیا پر کسی نے اس جانب اشارہ کیا تو طرح طرح کی قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں۔ بہت سے بھارتی شہریوں نے تو یہ کہہ کر دھونی کو تنقید کا نشانہ بھی بنانا شروع کردیا کہ وہ دوسرے کرکٹرز کی طرح محبت وطن نہیں ہیں، لیکن جب ویب سائٹ QUORAپر ایک سوشل میڈیا صارف نے اصل حقیقت بیان کی تو معاملہ بالکل الٹ نکلا۔ پتا یہ چلا کہ دھونی اپنے پرچم سے کچھ زیادہ ہی محبت کرتے ہیں اور اسی محبت کی وجہ سے ہیلمٹ پر اس کی تصویر نہیں لگاتے۔ دراصل وکٹ کیپنگ کے دوران گاہے بگاہے انہیں اپنا ہیلمٹ زمین پر رکھنا پڑتا ہے اور چونکہ وہ اپنے پرچم کو زمین پر نہیں دیکھنا چاہتے لہٰذا اپنے ہیلمٹ پر اس کی تصویر نہیں لگاتے۔
Urdu Khabrain
'Online Sports Khabrain, Daily Sports khabrain, Kheel Ki Duniya, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu News, Update Sports Khabrain, Urdu Sports Khabrain, Viral Sports khabrain, بھارت, بھارتی, تمام, جھنڈا, لیکن, پر, کا, کرکٹرز, کے, ہوتا, ہیلمٹ, ہے
Saturday, 16 June 2018
تمام بھارتی کرکٹرز کے ہیلمٹ پر بھارت کا جھنڈا ہوتا ہے لیکن دھونی کے ہیلمٹ پر کیوں نہیں ہے؟ جان کر آپ بھی دشمنی کے باوجود ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment