https://is.gd/F3eZFS
آفریدی کے پاس ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے واحد بولر بننے کا بہترین موقع ہے۔ فوٹو: فائل
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے، انگلینڈ میں لارڈز کے میدان میں ویسٹ انڈئیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کا انعقاد ایک نیک مقصد کے لیے ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر نیک کار میں اپنا حصہ ڈال سکوں، ایسی سرگرمی میرے جذبے کو تقویت دے گی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے جب کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور انداز میں میچ کے لیے تیار ہیں۔
“It’s a great honour to be leading the ICC World XI side, that too for such a good cause. I’m sure all the players from either side are looking forward to the match with great enthusiasm and people will get to see some high-quality cricket on Thursday.”
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 29, 2018
شاہد آفریدی کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے دو سال بعد موقع ہوگا کہ وہ انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 100وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بننے کا اعزاز حاصل کریں اگر آفریدی اس میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرلیں تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن سکتے ہیں۔
یہ میچ طوفان سے متاثرہ اسٹیڈیمز کی بحالی کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں ہورہا ہے جب کہ اس میچ کو انٹر نیشنل میچ کا درجہ دیا گیا ہے، چنانچہ پہلا واقعہ ہوگا کہ کوئی کھلاڑی اپنی ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد کوئی سنگ میل عبور کرے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اب تک 98 میچوں میں 24.35 کی اوسط سے97 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ 357.2 اوورز کرانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک بھی شرکت کریں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sports News, World Sports News, آئی, آفریدی, اعزاز, الیون, بات, سی, شاہد, قیادت, ورلڈ, کرنا, کھیل, کی, ہے
No comments:
Post a Comment