Thursday, 28 June 2018

اسپین پولیس نے کتّے کو طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت دے دی

https://is.gd/Nig7w5
میڈرڈ : اسپین کے پولیس اہکاروں نے کتّوں کو سی پی آر دینے کی تربیت دے دی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتّا پولیس اہلکار کو دل دورہ پڑنے کی صورت میں کیسے طبی امداد فراہم کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک اسپین کی پولیس نے دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں کتے کو طبی امداد فراہم کرنےکی تربیت دے دی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کام کرنے والا کتّا کیسے اپنے آفیسر کی جان بچاتا ہے۔



غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ پونچو نامی پولیس کتّے نے ٹرینگ کے دوران ڈرامائی انداز میں دل کا دورہ پڑنے والے پولیس آفیسر کو زمین پر گرتے ہی سی پی آر (طبی امداد) دے کر فوراً اس کی جان بچائی، جس کے بعد پولیس افسر نے کتّے کو شاباشی بھی دی۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کتّے کی ناقابل یقین کارکردگی دیکھنے والے شہریوں نے تالیاں بجا کر کتّے کو داد دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس آفیسر کی جان بچانے والے کتّے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔



میڈرڈ کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عملے کے کتّے نے ٹرینگ کے دوران ڈرمائی انداز میں دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں بغیر ہچکچائے اہلکار کی جان بچائی۔

میڈرڈ پولیس نے اپنے ٹویٹ میں انسانی خدمات انجام دینے والے امریکی جوش بلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں واحد کتّا ایسا جانور ہے جو آپ کو اتنا پیار کرے گا جتنا آپ خود اپنے آپ سے بھی نہیں کرتے‘۔
Urdu Khabrain
اسپین, امداد, تربیت, دی, دے, طبی, فراہم, نے, پولیس, کتے, کرنے, کو, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...