https://is.gd/VEKVal
خواتین کے سولہ سنگھار میں مہندی بھی شامل ہے ۔اس کے بغیر ہر تہوار اور ہر تقریب کا رنگ پھیکا لگتا ہے ۔اب تو مہندی لگانا بھی ایک رسم سی ہو گئی ہے ۔عام طور پر فرینڈز یا کزنز اکھٹے بیٹھ کر مہندی انجوائے کرتی ہیں ،بلکہ جس لڑکی کو مہندی لگانی آتی ہو وہ کافی اسپیشل ہو جاتی ہے ۔مہندی بار بار پریکٹس کرنے سے ہی لگانی آتی ہے، اس لیے آپ مہندی لگانے کی ابتداء ’’سمپل لین‘‘ اور’’ عریبک ڈیزائن‘‘ سے کریں ۔
ہتھیلی سے کلائی تک سادہ مہندی لگانے کے بعد اس پر گلٹرضرور چھڑکیں اس سے ہاتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں ۔چونکہ مہنگائی کے اس دور میں ہر کسی کے لیے پارلر جا کر مہندی لگانا بھی ممکن نہیں رہا۔آپ بھی گھر پر بہت ہی آسان طریقے سے مہندی کے خوبصورت ڈیزائن بنا سکتی ہیں ۔
1- جس ڈیزائن کو آپ ہاتھ پر لگانا چاہتی ہیں ۔اس کو پہلے سادہ کاغذ پر بنائیں اور پھر وہی ڈیزائن ہاتھ پر بنانے کی کوشش کریں۔
2- ’’کون ‘‘کو ہمیشہ پینسل کی طرح پکڑیں۔
3-’’کون‘‘ کھولنے کے لیے کامن پن کا استعمال کریں، اگر مہندی نکلنے میں مشکل ہو رہی ہو تو کامن پن کے ذریعے ہی سوراخ کو بڑا کرلیں ۔
4-کسی دوسرے کو مہندی لگاتے وقت ہمیشہ مخالف سمت میں بیٹھیں ۔دائیں یا بائیں بیٹھنے سے مہندی ٹھیک نہیں لگتی۔
5۔مہندی لگاتے وقت اگر ہاتھ ہلنے سے ڈیزائن خراب ہوجائے تو ٹشو سے صاف کرکے اسی ڈیزائن کو کور اپ کریں۔
مہندی کا رنگ تیز کرنے ٹپس۔۔۔
آج کل بازار میں جو مہندی دستیاب ہے وہ خاصی رنگ دار ہوتی ہے ،لیکن پھر بھی اگر کہیں جلدی جانا ہوتو بازار میں بلیک مہندی بھی دستیاب ہے ۔یہ مہندی مارکر کی طرح ہوتی ہے اور صرف ڈیزائن کی آؤٹ لائن کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔
-1 – اگر فوراًپانی میں ہاتھ نہ ڈالا جائے تو مہندی کا رنگ ایک ہفتہ تک بھی ہاتھوں پر ٹھہر سکتا ہے ۔
2-مہندی سوکھ جائے تو اس پر چینی کے شیرے میں لیموں کا رس ملا کر روئی کی مدد سے ہاتھوں پر لگا لیں ۔
-3 – مہندی اتارنے کے بعد ہاتھوں پر تیل لگائیں اور کم از کم ایک گھنٹے تک پانی میں ہاتھ نہ ڈالیں ۔
4-سرسوں کا تیل ہاتھوں پر لگانے سے بھی خوبصورت رنگ آتا ہے ۔
5 جب مہندی سوکھ جائے تو اسے پانی سے دھونے کی بجائے ہاتھوں سے رگڑکر کے اتاریں۔
6-مہندی ساری رات لگی رہے تو بھی رنگ تیز آتا ہے ۔
Urdu Khabrain
Magazine, ازمائیں, رچائیں, مڈویک, مہندی, میگزین, ٹپس, چند
Thursday, 28 June 2018
چند ٹپس آزمائیں مہندی رچائیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment