https://goo.gl/nZY4ex
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی وزارت دفاع میں مقامی عسکری صنعت کو سپورٹ کرنے والے شعبے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عطیہ المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے عسکری اخراجات کے 50 فیصد حصّے کی لوکلائزیشن کے نتیجے میں مملکت کو 32.5 ارب ریال کی بچت متوقع ہے،
بچت کی اس خطیر رقم کو معیشت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ہفتہ کوڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عطیہ المالکی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مملکت میں عسکری صنعت کی سپورٹ کے لئے مسلح افواج کی نمائش میں مقامی کمپنیوں اور عالمی کمپنیوں کے درمیان مجموعی طور پر 33 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے طے پانے کی امید ہے،ان میں 15 معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس امر کی تصدیق کی کہ عسکری شعبے میں فاضل پرزہ جات اور دیگر ساز و سامان کی تیاری کے حوالے سے سرماریہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تقریبا 800 سعودی کارخانوں نے درخواستیں پیش کی ہیں،
مذکورہ نمائش میں 68 سے زیادہ عالمی کمپنیاں شریک ہیں جن کا تعلق یورپ، امریکا، ترکی، کوریا، چین اور دیگر ممالک سے ہے۔یہ کمپنیاں سعودی عرب کے مقامی مواد کے استعمال کے مقصد سے مقامی کارخانوں کے ساتھ شراکت داری پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل
Sunday, 17 June 2018
سعودی عرب فوجی سازوسامان اب خودتیارکرنے لگا۔۔۔سامان کی تیاری سے سعودی عرب کوکتنی بچت ہوگی ،جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment