Monday, 18 June 2018

والدین بننا عمر میں اضافہ کرنے کا سبب

https://goo.gl/V6rfEh
والدین بننا اور بچوں کی تربیت کرنا یقیناً ایک محنت طلب کام ہے جس کے لیے والدین کو اپنی پوری زندگی وقف کرنی پڑتی ہے، جبکہ اپنی ذاتی دلچسپیوں اور مشاغل کو بھی بالائے طاق رکھنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں خوش کن انکشاف کیا ہے کہ والدین بننے والے افراد کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ لمبی زندگی جیتے ہیں۔

kid-2

جرنل ایپی ڈیمولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ نامی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق والدین بننے کے بعد عمر میں لگ بھگ 2 سال اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گو کہ بچوں کی پرورش اور اچھی تربیت میں والدین کو سخت زندگی گزارنی پڑتی ہے، انہین راتوں کو جاگنا پڑتا ہے، بچوں کی ضدیں، چڑچڑاہٹ اور ان کے غصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ والدین کو کئی طبی مسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں، تاہم اس سب کا انعام انہیں لمبی زندگی کی صورت میں ملتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے سوئیڈن میں بے شمار والدین، اور لاولد شادی شدہ جوڑوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ تنہا رہنے والے جوڑوں میں، بچوں والے جوڑوں کی نسبت جلد موت کا خطرہ تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لا ولد جوڑے غیر صحت مندانہ زندگی گزارتے ہیں۔ وہ اپنے طرز زندگی، کھانے پینے، سونے جاگنے اور معاشرتی تعلقات میں وہ احتیاط ملحوظ نہیں رکھتے جو والدین عموماً اپنے بچوں کی وجہ سے رکھتے ہیں۔

اس کے برعکس بچوں کی ذمہ داری رکھنے والے جوڑے اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں، زندگی میں ہر قدم اٹھانے سے پہلے اپنے بچوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور ایک منظم زندگی گزارتے ہیں۔

kid-3

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ بچے بڑے ہونے کے بعد اپنے والدین کی صحت اور ان کی دیگر ضروریات کا خیال رکھتے ہیں جبکہ والدین بچوں کے برسر روزگار ہونے کے بعد معاشی فکروں سے بھی آزاد ہوجاتے ہیں۔

تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کو مزید وسیع پیمانے پر کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ مزید بہتر نتائج مرتب کیے جاسکیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, اضافہ, بننا, سبب, صحت, عمر, میں, والدین, کا, کرنے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...