https://is.gd/OCWMMe
نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ گھر میں محض ایک کھلاڑی کی طرح ہوں جب کہ کپتانی کے فرائض انوشکا انجام دیتی ہیں۔کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران انوشکا کو گھر کی کپتان قرار دے دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ میدان میں کھلاڑیوں کو ہدایت دینے والے اور ہلکی پھلکی ڈانٹ ڈپٹ کرنے
والے ویرات کوہلی کیا گھر میں بھی کپتان جیسا رویہ رکھتے ہیں ؟ جس پر ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ گھر میں تو کپتان صرف انوشکا ہی ہیں۔دنیا کے بہترین بلے باز قرار دیئے جانے والے ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ انوشکا سے میرا تعلق بہت گہرا ہے اور زندگی کے تمام فیصلوں میں ان کی رائے شامل ہوتی ہے، وہ میری مضبوطی کا باعث بنتی ہیں اوراگر میں منفی سوچنے لگوں تو مجھے مثبت پہلو کی جانب متوجہ کرتی ہیں اور میری کارکردگی میں بہتری بھی انوشکا کی وجہ سے آئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 11 دسمبر
2017 میں اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment