Thursday, 28 June 2018

بھارتی صدراور ان کی اہلیہ بھی ہراسگی سے نہ بچ سکے

https://is.gd/fn6nnt
بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ اپنے ہی ملک میں ہراسگی سے نہ بچ سکے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ کو اڑیسہ کے مندر میںدرشن کے دوران ہراساں کیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والا ہراسگی کا واقعہ 3ماہ پرانا ہے۔

بھارت کو عالمی ادارے، خواتین کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دے چکے ہیں لیکن یہاں کے صدر اور خاتون اول بھی ہراسگی سے محفوظ نہیں یہ حقیقت خود بھارتی میڈیا سامنے لے آیا۔

صدر کووند اور ان کی اہلیہ 19 مارچ کو اڑیسہ کے جگن ناتھ مندر درشن کے لئے گئے،اس دوران مندر کو خالی کرالیا گیا لیکن کچھ سرکاری افسران اور مندر کے خدمت گزار وہاں موجود تھےجنہوں نے صدر اور ان کی اہلیہ کا راستہ روکا اور دھکم پیل بھی کی۔

راشتریہ پتی بھون کی جانب سے مقامی انتظامیہ سے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
Urdu Khabrain
Latest, News, الاقوامی, ان, اہلیہ, بچ, بھارتی, بھی, بین, خبریں, سکے, سے, صدراور, نہ, کی, ہراسگی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...