https://goo.gl/zJMnYE
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع کر دی جائے گی۔
نجم سیٹھی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جس دوران گراﺅنڈ، کمروں اور مختلف انکلوژر کا معائنہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سٹیڈیم میں ہم نے 18,18 گھنٹے کام کیا ہے اور امید ہے کہ 15 مارچ تک کام مکمل ہو جائے گا، اس روز دوبارہ یہاں آﺅں گا۔
Chairman @TheRealPCB @najamsethi visiting National Stadium Karachi to observe preparations of #PSL3 Final.#HBLPSL3 #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/9Ix6rQsl3f
— Irshad Ali (@irshadaajnews) March 5, 2018
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور سب لوگ صبر سے کام لیں کیونکہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا کیونکہ غیر ملکی کھلاڑی سیکیورٹی رپورٹس پر مطمئن ہیں جبکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس مرتبہ فرنچائزز کو بھی کسی قسم کے کوئی خدشات نہیں ہیں اور سب کچھ اچھے طریقے سے ہو رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ فائنل میچ کی ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع کر دی جائے گی اور پچھلے سال لاہور کی طرح یہاں بھی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے ہو گی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 12000 روپے مقرر کی جائے گی۔
Urdu Khabrain
'Online Sports Khabrain, Daily Sports khabrain, Kheel Ki Duniya, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, PSL Khabrain, PSL Live, PSL Matches, PSL News, Sports Khabrain, Sports Urdu News, Update Sports Khabrain, Urdu Sports Khabrain, Viral Sports khabrain, آ, اور, ایس, ایل, بی, تفصیلات, جائے, حتمی, خوشخبری, دی, رکھی, سامنے, سنا, سی, سیٹھی, شروع, فائنل, فروخت, قیمت, میں, نجم, نے, ٹکٹوں, پاکستانیوں, پی, چیئرمین, کا, کب, کراچی, کو, کی, کیا, کیونکہ, گئیں, گا, گی, ہو, ہی
No comments:
Post a Comment