https://goo.gl/F8gLe8
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک کی ترمیم شدہ میسنجر کڈز ایپ اب اینڈروئیڈ پر بھی دستیاب ہے، اس سے پہلے یہ صرف آئی او ایس اور ایمزون فائر ٹیبلیٹس کے لیے موجود تھا۔ یہ ایپ 6 سے 12 سال کے بچوں کے لیے بنائی گئی ہے اور اس میں ایپ میں خریداری یا Hide آپشنز کی سہولت نہیں ہے۔جو والدین کے لیے بہت اچھا فیچر ہے۔ پلے اسٹور پر موجوداس ایپ کی تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں بچوں کے لیے مزید تفریح کی سہولت موجود ہے۔فیس بک نے بچوں کی دلچسپی کے لیے اس میں اسٹیکرز، جفس، فریمز اور ایموجیز کا اضافہ کیا ہے تا کہ وہ تخلیقی انداز سے اپنا اظہار کر سکیں۔اس میں AR ماسک کے ساتھ ون ٹو ون ویڈیو کال بھی کی جا سکتی ہے۔عام میسنجر ایپ کے برعکس کڈز ورڑن میں فون نمبر یا فیس بک اکاوزٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ والدین اور بڑے افراد اپنے اکاو¿نٹ پروفائل سے بچوں کے اکاو¿نٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں اور اپنے میسنجر کے ذریعے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔بچے نامناسب مواد کو بلاک کر سکتے ہیں اور ایپ میں اس کی رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔جب وہ ایسا کریں گے تو ان کے والدین یا سرپرست کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Thursday, 21 June 2018
فیس بک نے کیا میسنجر متعارف کروا دیا کہ بچے خوشی سے جھومنے لگیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment