https://goo.gl/wz2RVB
ابو ظہبی(نیوزڈیسک): دبئی پولیس اور عرب امارات کی میک اے وش فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر 8 سالہ اماراتی بچے کی خواہش پر اسے ایک دن کے لیے پولیس اہلکار بنادیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں 8 سالہ اماراتی بچے کو اس کی خواہش پر ایک دن کے لیےدبئی پولیس میں شامل کرلیا گیا۔ سیف الکتبی نامی بچے کو باقاعدہ طور پر دبئی پولیس کا مکمل لباس پہنایا گیا اور اس نے محکمے کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا جب کہ پولیس کے زیرِ استعمال لگژری کاریں بھی دیکھیں۔
اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے کمیونٹی امور میجرجنرل آل مری کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس میک اے وش فاؤنڈیشن میں موجود سخت علیل بچوں کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے کیوں کہ مختلف موذی امراض کے شکار بچوں کی خواہشیں پوری ہونے سے ان کی زندگیوں میں خوشیوں کی بہار آجاتی ہے۔میجر جنرل آل مری نے مزید کہا کہ اس عمل سے بچوں کے عزم، جوش و جذبے میں اضافہ ہوتا ہے اور معمول کی زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ایسے اقدامات سے بچوں کے خاندانوں میں بھی خوشیاں لوٹ آتی ہیں جو اپنے بچوں کے علاج و معالجے کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 21 June 2018
بچے نے محکمے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور پولیس کے زیر استعمال لگژری کاریں بھی دیکھیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment