https://is.gd/W7trKg
واشنگٹن : امریکا کے مشہور زمانہ جریدے ’فوربز‘ نے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے افراد کی فہرست جاری کردی، جس میں امریکی باکسر فلائڈمے پہلے جبکہ کم عمر ارب پتی کائلی جینیر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے مشہور کاروباری میگزین ’فوربز‘ نے سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والے 100 افراد کی فہرست جاری کردی، جس میں پہلے دس نمبروں پر آنے والے انٹرٹینرز کا تعلق برطانیہ، امریکا، پرتگال، آئرلینڈ اور ارجنٹائن سے ہے۔
فوربز میگزین نے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے افراد میں اداکار، وکلاء، میوزک بینڈز، فٹبالر، جج، مارشل آرٹ، باکسرز، کرکٹر، اور فٹبالر شامل کیا ہے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق دنیا کی امیر شخصیات میں پہلے نمبر پر امریکا کے مشہور زمانہ باکسر 41 سالہ فلائڈ مے برجمان ہیں، جن کی سالانہ آمدنی 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 34 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
فوربز میگزین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکا کے 57 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ، ہدایت کار و اداکار جارج کلونی موجود ہیں، جن کی سالانہ آمدنی 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ’28 ارب 56 کروڑ 42 لاکھ‘ ہے۔
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چھوٹی پوزیشن لینے والی 75 سالہ ’جوڈی شائنڈلن‘ امریکا کی ماہر قانون ہیں، جن کی سالانہ آمدنی 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہے جو 14 ارب 70 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
امریکا کے معروف سپر اسٹار رڈیوین جانسن مداحوں کو جمانجی اور فاسٹ اینڈ فیوریس جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔
امریکی جریدے کی ٹاپ تین لسٹ میں چھٹے اور ساتویں نمبر پر آئرلینڈ کا مشہور بینڈ یوٹو اور برطانیہ کا کولڈ پلے براجمان ہے۔ جن کی سالانہ آمدنی 11 کروڑ 80 لاکھ اور 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہے۔
آٹھویں پوزیشن ارجنٹینا کے 31 سالہ ممتاز فٹبالر لیونل میسی لی ہے جن کی آمدن 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے جو 11 ارب 10 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
برطانیہ کے گلوکار ایڈ شیران بھی دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ کمانے افراد کی فہرست میں شامل ہیں جن کی سالانہ آمدنی 11 کروڑ ڈالر ہے جس کے باعث انہیں فوربز میگزین کی فہرست میں شامل کیا گ
فٹبال کی دنیا کا مشہور نام پرتگالی کھلاڑی کریسٹیانو رونالڈو امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دسویں نمبر موجود ہیں جنہوں نے سالانہ 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر یعنی 10 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کمائ
کاروباری شخصیات کے جریدے ’فوربز‘ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر برازیل فٹبالر ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی نیمار ہیں۔
حیران کن طور پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار 76 ویں اور ڈبنگ خان سلمان 82 ویں پوزیشن لینے میں کامیاب رہے، جبکہ ہر برس فوربز میگزین کی امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے والے شارخ خان رواں برس کوئی پوزیشن نہیں کے پائے۔
Urdu Khabrain
forbescelebrity2018, افراد, جاری, دنیا, زیادہ, سب, سے, فہرست, معاوضہ, میں, والی, کمانے, کی
Wednesday, 18 July 2018
دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی 100 افراد کی فہرست جاری forbes-celebrity-2018
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment