https://is.gd/VkVMYl
بلجیئم میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسا ئیلم فراڈ یا سیاسی پناہ کی آڑ میں دھوکا دہی کرنے والے 115 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے بلجیئم میں اس موقف کے ساتھ پناہ حاصل کی تھی کہ انہیں ان کے آبائی ملکوں میں جان کا خطرہ ہے ۔ اگر انہیں یہاں پناہ نہ دی گئی تو وطن واپسی پر انہیں ہلاک کردیا جائے گا ۔
گزشتہ 6ماہ کے دوران بلجیئم اور مختلف یورپین ائیرپورٹس سے 115 ایسے افراد پکڑے گئے جنہوں نے پناہ کی درخواست کی منظور ی کے بعد ضروری کاغذات ملتے ہی اپنے آبائی ملک چلے گئے اور جب واپسی پر ان سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں اور کیوں گئے تھے تو ا نہوں نے جواب دیا کہ وہ تعطیلات گزارنے گئے تھے ۔
اس حوالے سے بیلجیئم کے پناہ گزینوں اور مائیگریشن کے معاملات کے وزیر تھیو فرانکن نے کہا کہ یہ عمل سراسر فراڈ ہے ۔ہم لوگوں کو انسانیت کی بنیاد پر پناہ دیتے ہیں لیکن وہ جھوٹ بولتے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ پکڑے جانے والے افراد میں سے اکثریت کا تعلق عراق، شام اور افغانستان سے ہے ۔ یاد رہے کہ باہمی تعاون کے یورپین نظام کے ذریعے بیلجیئم کا کوئی مسافر جب اندرون ملک کے ساتھ ساتھ کسی اور ملک کے ائیرپورٹ سے جا تا یا واپس آتا ہے تو بیلجین حکومت کے علم میں آجاتا ہے ۔
مذکورہ وزارت کے آفیشلز کے مطابق ان تمام افراد کے کاغذات کو مسترد کر دیا جائے گا ۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 31 July 2018
بلجیئم ، سیاسی پناہ کی آڑ میں دھوکا دہی کرنے والے 115 افراد گرفتار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment