Thursday, 12 July 2018

مریم نوازاور نواز شریف کا پلان کینسل ۔۔۔ 13 جولائی کے بجائے کب پاکستان آئیں گے ؟ خبر آ گئی

https://is.gd/fomUPt
لندن (یب ڈیسک ) نوازشریف اورمریم نوازکی پروازکینسل ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل 24 کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے ای وائے 18 پر بکنگ کروائی تھی ۔ جس نے کل صبح ابو ظہبی آنا تھا ۔ ابو ظہبی سے پرواز اے وائے 243 نے لاہور آنا تھا ۔

Nawaz Sharif

جبکہ دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جمعہ کو وطن واپسی کے موقع پر گرفتاری کیلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو (نیب) امجد علی اولکھ کریں گے، ٹیم میں نیب کے 9 افسران اور باقی پولیس افسران شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق یہ ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرے گی، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کارروائی کی نگرانی کریں گے۔ذرائع کے مطابق نیب آفس میں سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب نے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے دو ہیلی کاپٹرز جمعہ کے روز نیب کو مختص کر دیے ہیں۔ایک ہیلی کاپٹر لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑا کیا جائے گا، کسی بھی ایئرپورٹ پر اترتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ نیب نے ہیلی کاپٹرز کے لی

 

 

 

ے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی اور وزارت داخلہ کے پاس ہیلی کاپٹر نہ ہونے کے باعث کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے لیے مختص ہیلی کاپٹر دے دیے۔ Nawaz Sharif

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف بحیثیت وزیراعظم جو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے وہی انہیں اڈیالہ لے جائے گا۔خیال رہے کہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو ایک برس قید کی جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔اس سلسلے میں نواز شریف کے داماد محمد صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے تاہم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی لندن میں موجودگی کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔نواز شریف نے اپنے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اب راستے میں جیل آئے یا پھانسی پر چڑھادیا جائے ان کے قدم نہیں رکیں گے۔

 



انہوں نے کہا کہ جیل کی کوٹھری سامنے دیکھ کر بھی پاکستان آرہا ہوں، وہ بھی سن لیں جو دعویٰ کر رہے تھے کہ واپس نہیں آؤں گا ، پاکستان واپس آرہا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ 25 جولائی کا الیکشن سب سے بڑا ریفرنڈم ہوگا، عوام پچیس جولائی کو ایسا فیصلہ سنائیں کہ دنیا خراج تحسین پیش کرے۔(س)
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...