Tuesday, 24 July 2018

کراچی میں 21 قومی، 43 صوبائی نشستوں پر مقابلہ، سخت سیکیورٹی انتظامات

https://is.gd/cG193r




مجموعی طور پر81لاکھ7ہزار186 ووٹرزووٹ ڈالیں گے،مرد ووٹرز 45لاکھ 88ہزار 233اورخواتین ووٹرز35لاکھ18ہزار 953 ہیں۔ فوٹو: فائل


مجموعی طور پر81لاکھ7ہزار186 ووٹرزووٹ ڈالیں گے،مرد ووٹرز 45لاکھ 88ہزار 233اورخواتین ووٹرز35لاکھ18ہزار 953 ہیں۔ فوٹو: فائل



 کراچی:  کراچی کی 21 قومی اسمبلی اور44 میں سے 43 صوبائی حلقوں پرانتخابات منعقد ہوں گے جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 87میں امیدوارکے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔


کراچی میں الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان کی ترسیل کردی ہے، فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل رات گئے تک پولنگ اسٹیشنوں پر جاری رہی،پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔


تمام پولنگ اسٹیشنز پر 29 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوںگے جبکہ ان کے ہمراہ پاک فوج کے جوان اور رینجرز کے اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دیں گے، انتہائی حساس اسٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، عام انتخابات کے موقع پر مجموعی طور پر81لاکھ 7ہزار 186 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 45لاکھ 88ہزار 233اور خواتین ووٹرز35لاکھ18ہزار 953 ہیں، پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔


الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن 2018ء کے انعقاد کے لیے متعلقہ ریٹرننگ افسران نے انتخابی سامان تمام پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا ہے جبکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں میں رات گئے تک جاری رہی۔


شہر میں مجموعی طور پر 4ہزار 888 پولنگ اسٹیشن اور 17ہزار 919پولنگ بوتھس سرکاری و نجی اسکولوں اور مختلف سرکاری عمارتوں میں تشکیل دیے گئے ہیں۔ جن میں 2ہزار 371 پولنگ اسٹیشن حساس اور 2ہزار 470 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیے گئے ہیں، صرف 47پولنگ اسٹیشنوں کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے سیکوریٹی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے ہمراہ فوج و رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے، قومی اسمبلی کی 21نشستوں سے 346امیدوار اور صوبائی اسمبلی کی 43 نشستوں پر 887امیدوار انتخابی مقابلے میں شریک ہیں، صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 87 میں تحریک لبیک کے امیدوار شریف احمد خان کے انتقال کے باعث یہاں الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...