Saturday, 14 July 2018

لوئر دیر، سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھراؤ، 2کارکن زخمی

https://is.gd/TPopMH



لوئر دیر(ناہ نگار) تحصیل منڈا میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھراؤ میں دوافراد زخمی ہوگئے،امیر جماعت اسلامی اور امیدوار مجلس عمل پی کے 16اعزاز الملک محفوظ، گاڑیوں کو نقصان ہوا، تھانہ منڈا میں جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے ایک دوسر ےکے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہیں، تھانہ منڈا میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے امیدوار جماعت اسلامی پی کے16اعزاز الملک افکاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب امیر جماعت اسلامی سراج الحق بلامبٹ سے منڈا ریلی کی شکل میں آ رہے تھے کہ اس دوران حاجی بہادر خان کے گھر کے قریب ریلی پر پتھراؤ شروع ہوا ،حاجی بہادر خان کے بیٹے عبد الرشید اور سرکاری استاد بخت بیدار جان سمیت تین افرادنے میری اور سینیٹر سراج الحق کی گاڑی پر بہ ارادہ قتل فائر نگ شروع کر دی جس میں ہم بال بال بچ گئے مگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا،افراتفری میں جماعت اسلامی کے کارکن نعمان اور حمید اللہ زخمی ہوئے ۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...