Tuesday, 10 July 2018

لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پھر احتجاج، ہاتھا پائی، 3 گرفتار

https://is.gd/u3RCrF



لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ایک بار پھر احتجاج کیا گیا ہے، جس کے دوران تحریک انصاف اور نون لیگ کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی،دونوں جانب سے نعرے بھی لگائےگئے ۔

ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے حامیوں نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے جبکہ ن لیگ کے حامیوں نے تحریک انصاف کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں مظاہرہ کیا۔

لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پھر احتجاج، ہاتھا پائی

اس دوران تلخ کلامی بڑھ گئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی،پولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو بھی مشتعل افراد نے نوازشریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا تھا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...