Sunday, 8 July 2018

جاپان :طوفانی بارشوں سے 38افراد ہلاک ،50لاپتہ

https://is.gd/DEHdkq



جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،38افراد ہلاک اور 50سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میںاموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔

ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کےکام میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسم کی وارننگ جاری کررکھی ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کابھی خطرہ ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...