Tuesday, 24 July 2018

لاڑکانہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا، 4 افراد زخمی

https://is.gd/No7lhs




واقعے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی فوٹو: فائل


واقعے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی فوٹو: فائل



لاڑکانہ: پولنگ اسٹیشن کے باہر کریکر دھماکے سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے شاہ محمد پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے سے وہاں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ پولنگ کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...