Wednesday, 4 July 2018

”طیفہ اِن ٹربل “، گیت ”چن وے“ نے50لاکھ ہٹس حاصل کرلئے

https://is.gd/FOPJmi



پاکستان کے سپر اسٹار اداکار و گلوکار علی ظفر کی پہلی فلم ”طیفہ اِن ٹربل“ کے دوسرے گیت ”چن وے“ نے ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈ بنانا شروع کردیئے ہیں اور صرف چند دِن میں یوٹیوب پر 50 لاکھ کے قریب ہٹس حاصل کرکے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرلئے ہیں۔

”طیفہ اِن ٹربل “، گیت ”چن وے“ نے50لاکھ ہٹس حاصل کرلئے

اس سے قبل فلم کا”آئٹم نمبر“ بھی منظر عام پر آیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ ٹیزر، ٹریلر، آئٹم نمبر اور اب رومانوی گیت ”چن وے“ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے جس کی تعداد میں ہر آنے والے دِن مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

”چن وے“ کے بول خود علی ظفر کی تحریر ہیں جبکہ آئمہ بیگ اور علی ظفر نے ملکر اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، دھمی اور دِل چھولینے والی موسیقی نے بھی میوزک کے شوقین عوام کے دِل جیتنا شروع کردیئے ہیں۔ ”چن وے“ کو پولینڈ کی خوبصورت لوکیشنز پر انتہائی بہترین انداز سے پکچرائز کیا گیا ہے ۔

گانے کے دوران نظر آنے والے حسین نظاروں نے بھی اس رومینٹک گیت کا لطف دوبالا کردیا ہے اور شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

لو، رومانس، ایکشن، کامیڈی اور جذبات سے بھر پور فلم لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ”جیوفلمز“ کے تعاون سے 20 جولائی کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


Urdu Khabrain
Paper, Todays, ان, انٹرٹینمنٹ, حاصل, طیفہ, نے50لاکھ, وے, ٹربل, چن, کرلئے, گیت, ہٹس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...