Monday, 16 July 2018

بھارت: اسکول کےکچن سے 60 زہریلے سانپ برآمد

https://is.gd/9aLdms



بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسکول کے باورچی خانے سے 60 زہریلے سانپ برآمد ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگولی ڈسٹرکٹ کے ضلع پریشاد اسکول کے کچن سے سانپ برآمد ہوئے جس پر طلبہ و اساتذہ سمیت عملے کے ارکان میں کھلبلی مچ گئی۔

بھارت: اسکول کےکچن سے 60 زہریلے سانپ برآمد

پنگرابوخرے نامی گاؤں میں واقع اس اسکول کے کچن میں ایک طالب علم نے سانپ کو دیکھا جس کی اطلاع اسکول پرنسپل کو دی۔

اسکول پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے ہجوم کو سانپوں کو مارنے سے روک دیا اور ایک تربیت یافتہ سانپ پکڑنے کے ماہر شخص کو بلایا گیا جس نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد 60 زہریلے سانپوں کو بآسانی پکڑ کر بوتل میں بند کردیا اور بعدازاں انہیں محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...