Saturday, 14 July 2018

66 سال سے ناخن بڑھانے والے شخص نے اپنے ناخن میوزیم کو ’عطیہ‘ کردیئے

https://is.gd/IDo3sK


دو روز قبل بھارتی شخص شریدھر چلال نے 66 برس تک جن ناخنوں کو بہت احتیاط سے بڑھایا تھا اب انہیں صرف چند لمحوں میں کاٹ کر نیویارک میں واقع ایک میوزیم میں رکھوادیا ہے۔





شریدھر کا تعلق بھارتی شہر پونا سے ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 66 برس کے دوران انہوں نے بڑی محنت سے اپنے بائیں ہاتھ کے ناخن بڑھائے ہیں جن کی مجموعی لمبائی لندن کی ایک بس سے بھی زیادہ ہے۔


 بدھ کے روز نیویارک میں ماسک پہنے ماہرین نے خاص مشین کے ذریعے ان کے ناخنوں کو منٹوں میں کاٹ ڈالا جنہیں انہوں نے کئی دہائیوں تک پروان چڑھایا تھا۔ شریدھر کے ناخن ایک تقریب میں کاٹے گئے جس میں میڈیا نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔


 شریدھر نے 14 برس کی عمر سے ناخن بڑھانا شروع کیے تھے کیونکہ کمرہ جماعت میں ان کے ہاتھ سے ان کی استانی کا ناخن ٹوٹ گیا تھا۔ اس پر استانی نے ان سے کہا تھا کہ اگر یہ تمہارا ناخن ہوتا تو تمہیں اس کا احساس ہوتا۔ اس کے بعد سے شریدھر نے اپنے ایک ہاتھ کے ناخن بڑھانے شروع کردیئے جن کی مجموعی لمبائی 29 فٹ اور 10 انچ سے زیادہ ہے۔ ان میں انگوٹھے کا ناخن سب سے لمبا تھا۔


لیکن ناخنوں کو ایک الگ سے بستر پر رکھا جاتا تھا اور ان میں شدید درد رہتا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں بسا اوقات اس کا فائدہ ہوتا تھا اور لوگ قطاروں میں بھی انہیں جگہ دیتے تھے۔


اب یہ ناخن ٹائمز اسکوائر نیویارک کے رپلے بلیو اٹ اور ناٹ میوزیم میں رکھے گئے ہیں۔




Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...