https://is.gd/U40SxD

پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار ہارون بلور خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے فوٹو: انٹرنیٹ
پشاور: الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔
پشاور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہوگئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس حلقے سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب روک دیا ہے ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 25 جولائی کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 میں انتخابات نہیں ہوں گے۔ حلقے میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور خودکش حملہ، اے این پی کے ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید
واضح رہے کہ قانون کے تحت حتمی امیدواروں کے اعلان کے بعد کسی حلقے میں انتخابی عمل میں حصہ لینے والا امیدوار انتقال کرجائے تو وہاں انتخاب کا عمل روک دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے سرے سے انتخابی شیڈول جاری ہوتا ہے اور امیدواروں سے دوبارہ کاغذات نامزدگی وصول کئے جاتے ہیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment