Sunday, 1 July 2018

ورلڈ کپ فٹبال :دفاعی چیمپئن جرمنی میگا ایونٹ سے باہر

https://is.gd/ypAHI9



ورلڈ کپ فٹبال :دفاعی چیمپئن جرمنی میگا ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں دفاعی چیمپئن جرمنی کا سفر ختم ہوگیا ،جنوبی کوریا نے حریف ٹیم کو 2-0سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا ۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کے گروپ ایف کے اہم ترین میچ میں بال تو جرمن کھلاڑیوں کے پاس زیادہ رہی لیکن وہ گیند کو گول پوسٹ میں ڈالنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

ورلڈ کپ فٹبال :دفاعی چیمپئن جرمنی میگا ایونٹ سے باہر

میچ میں جرمن کھلاڑیوں کے پاس گیند 70فیصد سے زائد بار رہی جبکہ حریف ٹیم جنوبی کوریا کو گیند پر قبضہ صرف 30فیصد ملا اور اس نے دفاعی چیمپئن کے دفاع میں گہرے شگاف ڈال دیے،اور میچ اپنے نام کرلیا ۔

جرمنی نے گول کرنے کے لیے متعدد شاندار مووز بنائیں تاہم جنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔

جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن شاٹس کو گول کے جال سے دور رکھا۔

ورلڈ کپ فٹبال :دفاعی چیمپئن جرمنی میگا ایونٹ سے باہر

شکست کے نتیجے میں جرمنی کو کوئی پوائنٹ نہیں مل سکا جبکہ سوئیڈن نے میکسیکو کو تین کے مقابلے میں صفر گولز سے ہراکر پری کوارٹر فائنلز مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سوئیڈن کی جانب سے 50ویں منٹ میں لگوگ اوگسٹنسن، 62ویں منٹ میں انڈریاز گرانکوسٹ جبکہ 74ویں منٹ میں میکسیکو کے دفاعی کھلاڑی ایڈسن الوریز نے گیند کو اپنے ہی گول میں بال داغ کر اون گول کردیا۔

خیال رہے کہ جرمنی نے 2014 ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو ہراکر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔

1930 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جرمنی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہوا ہے۔


Urdu Khabrain
Latest, News, ایونٹ, باہر, جرمنی, خبریں, دفاعی, سے, فٹبال, میگا, ورلڈ, چیمپئن, کپ, کھیلوں, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...