Thursday, 12 July 2018

الیکشن کمیشن کا انتخابات کے دن عام تعطیل کا اعلان

https://is.gd/kn61Jc




عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا، الیکشن کمیشن (فوٹو: فائل)


عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا، الیکشن کمیشن (فوٹو: فائل)



 اسلام آباد: عام انتخابات کے موقع پر 26 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔


الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی کاسٹ کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


واضح رہے کہ 26 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...