Monday, 23 July 2018

فخر زمان کے تیز ترین ہزار رنز، ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا

https://is.gd/rMlqa2




پاکستانی جارح مزاج اوپنر نے اپنے کیریئر کی 18 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ فوٹو:فائل


بولاوایو: فخر زمان نے سر ویون رچرڈز کا تیز ترین ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بولاوایو میں منعقدہ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستانی جارح مزاج اوپنر کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے صرف 20 رنز درکار تھے، انہوں نے اپنے کیریئر کی 18 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

ویسٹ انڈین جارح مزاج بیٹسمین ویون رچرڈز نے 1980 میں 21 اننگز میں ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ، کوانٹن ڈی کک اور پاکستان کے بابر اعظم نے بھی 21,21 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے چوتھے میچ میں فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے کئی ریکارڈز پاش پاش کیے تھے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...