Wednesday, 25 July 2018

نواز شریف اور شہبازشریف ووٹ کاسٹ کرنے راجن پور کے پولنگ اسٹیشن جاپہنچے

https://is.gd/sUOD1w


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 میں دو سگے بھائی شہباز شریف اور نواز شریف اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔




Loading ... Loading ...



ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور 2 کے قومی اسمبلی کے حلقے 194 میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب دو سگے بھائی نواز شریف اور شہباز شریف حق رائے دہی کے لیے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور موجودہ صدر شہباز شریف کے ہم نام یہ دونوں بھائی مسلم لیگ (ن) ہی کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔





اپنے قائدین کے ہم نام ان دونوں ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی محبت میں مغلوب ہو کر ہمارے نام رکھے تھے اور ہم بھی مسلم لیگ (ن) کے شیدائی ہیں لیکن پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر افسوس ہوا کہ اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا ہے اب سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ہم کسے ووٹ دیں۔



Shehbaz


واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں حلقہ این اے 175 ( موجودہ این اے 194) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حفیظ الرحمن دریشک نے 1 لاکھ سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی اور اس بار بھی مسلم لیگ (ن) نے انہیں ٹکٹ دیا تھا تاہم کاغذات نامزدگی قبول ہونے کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی کو ٹکٹ واپس کردیا اور اب آزاد حیثیت سے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔




Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...