Sunday, 8 July 2018

نوازاورزرداری نے میثاق جمہوریت کے نام پرملک کو تباہ کردیا،عمران خان

https://is.gd/S3u6av




 باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا، عمران خان، فوٹو: فائل


باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا، عمران خان، فوٹو: فائل



ایبٹ آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پرنوازاورزرداری نے مک مکاکیا، ان دونوں نے طے کیا تھا کہ ہم ایک دوسرے کےلیے فرینڈلی اپوزیشن بنیں گے اس لیے ان باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا۔۔


ایب آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  ایون فیلڈ میں سزا پانے والے کیپٹن(ر) صفدر اس طرح گرفتاری دینے جارہے تھے جیسے کشمیر فتح کرلیا جب کہ نوازشریف اور مریم نواز لندن سے مظلوم بن کر آئیں گے، نوازشریف پاکستان آئیں لیکن نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں کیونکہ نیلسن منڈیلا ایک عظیم لیڈر تھا جس نے 27 سال قید کاٹی  لیکن نوازشریف تو ڈاکو ہیں جو ملک وقوم کا 300ارب کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے ۔


یہ بھی پڑھیں: نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا


عمران خان نے کہا کہ ملک کی 60سالہ تاریخ میں   مجموعی طور پر6 ہزار ارب روپے قرضہ تھا اس  کے باوجود بڑے بڑے ڈیم بنےجس سے بجلی سستی ملی، ملک  تیزی سے ترقی کرنا شروع ہوا اور ایشیا میں پاکستان کی ترقی کی مثال دی جانے لگی لیکن گزشتہ 10 سالوں کے دوران نوازشریف اور زرداری کی کرپشن اور خراب کارکردگی نے قرضہ 27 ہزار ارب روپے تک پہنچا دیا اور  جب نواز و زرداری کی کرپشن کے بارے میں بات کی جاتی تو یہ لوگ کہتے جہوریت خطرے میں ہے۔


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب شریف خاندان سے پوچھا گیا کہ پیسہ کہاں سے آیا اور باہر کیسے گیا  تو نوازشریف کے بچے کہتے ہیں کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں اس لیے پاکستان کو جواب دہ نہیں، اگر یہی کسی  مہذب معاشرے میں ہوا ہوتا اور ان کا وزیراعظم 300 ارب کی منی لانڈرنگ میں پکڑا جاتا تو وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتا تھا، عوام ایسے شخص کو گندے انڈے مارتے اور کوئی اینکر انٹرویو نہ کرتا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پرنوازاورزرداری نے مک مکاکیا، ان دونوں نے طے کیا تھا کہ ہم ایک دوسرے کےلیے فرینڈلی اپوزیشن بنیں گے اس لیے ان باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...