https://is.gd/B9cv7M
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی بیوی کو زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا چھوڑ کر واپس آرہے ہیں۔
بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ عوام جھوٹ بولنے والے اور الزام لگانے والے نیازی کو وزیراعظم نہیں بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے دن رات ان کی خدمت کی ہے،جج نے خود کہا کہ سابق وزیراعظم نے کرپشن نہیں کی ہے،آج ہم پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ 2013ء میں بجلی 20،20گھنٹے جاتی تھی اور واپس نہیں آتی تھی ،اب اتنے گھنٹے آتی ہے ،وہ کونسا کام ہے جو ہم نے نہیں کیا ؟
شہبازشریف نے مجمعے سے استفسار کیا کہ کیا ایٹمی طاقت کے منصوبے سے نواز شریف کی تختی مٹائیں گے؟کیا بجلی اور سی پیک منصوبوں سے ہمارا ہٹائو گے؟کیا درن رات جھوٹ بولنے والے خان کو پاکستان کا وزیراعظم بنائو گے؟
ان کا کہناتھاکہ یہ ٹھیک ہے کہ وہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو ہونا چاہئے تھے،کئی سو ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کی ہم نے سرمایہ کاری کرائی،10 سالوں میں جنوبی پنجاب میں کئی 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔
ن لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ لوٹے اربوں روپے کے فنڈ کھائیں اور روپ بدل لیں،ہم نے نوازشریف کی قیادت میں دن رات محنت کی،بجلی کا سب سے بڑا مسئلہ حل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹےخان اورالزام خان اس قوم کو دھوکامت دو، یہ قوم دھوکے میں نہیں آئے گی، ہمیں اپنےکپڑےبھی بیچنے پڑیں تو بھی چولستان میں پانی لے کر آئیں، بھاشا ڈیم پر 12 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔
Urdu Khabrain
ارہے, بیوی, زندگی, موت, میں, نوازشریف, و, چھوڑ, کر, کو, ہیںشہباز
No comments:
Post a Comment