Tuesday, 31 July 2018

فلم ’دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمز‘کاٹریلرجاری

https://is.gd/4EcPKb



والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی لائیو ایکشن فینٹسی فلم 'دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمز کا ٹیزر ٹریلر جاری کرد یا گیا ہے ۔

ہدایتکارلیسی ہال اسٹروم کی اس فلم کی کہانی کلارا نامی یسی نوجوان لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جسے ایک جادوئی گڑیا انوکھی دنیا میں پہنچا دیتی ہے جہاں پریاں ، چڑیلیں اور طوہوں کی فوج سمیت جنجر پریڈ سے بنے بیلیٹ ڈانسرز اس کا استقبال کرتے ہیں ۔

کلارا اس دنیا میں پھنس کر واپسی کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کوشش میں اس کا سامنا خطرناک جادوگرنی سے ہوتا ہے جو نہ صرف کلارا کو اپنے جادو کے زیرِ اثر لا کر قید کرنا چاہتی ہے بلکہ اس فینٹسی دنیا کو بھی تباہکرنا چاہتی ہے ۔

فلم ’دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمز‘کاٹریلرجاری

جرمن ناول نگار کے مشہور فینٹسی ناول سے ماخوذ اس فلم کو لیری فرینکواورمارک گورڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مورگن فری مین ،میکینزی فوئے ، کیرا نائیٹلی ،ہیلن میرن ، مرنڈا ہارٹ، رچرڈ گرانٹ، مسٹی کوپ لینڈ اور ایلی باربر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں ۔

فلم ’دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمز‘کاٹریلرجاری

فلم رواں سال 2نومبرکو ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...