Wednesday, 25 July 2018

رقم لینے کا الزام، جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ نے خود کشی کر لی

https://is.gd/1UqNiu
جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ روہوچان نے بدعنوانی کے الزامات پر دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی،انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے فلیٹ کی 17ویں منزل سے کود کرکیا،ان کی عمر62سال تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین مرتبہ کے قانون ساز اسمبلی کے رکن روہوچان پر کوریا کے معروف بلاگر ’’ڈروکنگ‘‘ سے 44 ہزار ڈالر ز کی رقم لینے کا الزام تھا۔


رقم لینے کا الزام، جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ نے خود کشی کر لی

رکن پارلیمنٹ روہوچان کو سوشل میڈیاپر زبردست تنقید کا سامنا تھا جس پروہ سخت دل برداشتہ تھے ،انہوں نے ایک مرتبہ رقم کو لینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ رقم کی لین دین کا معاملہ الگ اور مختلف نوعیت کا ہے میں اس رقم کے عوض انہیں کسی قسم کا فائدہ پہنچنانے کا وعدہ نہیں کیا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...