https://is.gd/57gIym
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافہ فوٹو: فائل
کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔
ایکسرپیس نیوز کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 4 روپے کے اضافے کے بعد 125 روپے 50 پیسے تک ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے165 روپے 8 پیسے ہوگئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے72 پیسے ہوگئی۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment