https://is.gd/lp3qm3
امریکا میں پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی۔
ایری زونا کی جیسیکا کا نام دنیا کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلی ہاتھوں سے محروم سرٹیفائیڈ خاتون پائلٹ کے نام سے درج ہوگیا ہے۔
پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جیسیکا تائی کوانڈو چیمپئن ہے، پیانو بجانے میں مہارت رکھتی اور ڈرائیونگ بھی کرتی ہے۔

ہاتھوں سے محروم لڑکی پیروں سے سب کام بخوبی انجام دیتی ہے۔

پازوؤں سے محروم لڑکی جیسیکا امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹسکن کی رہائشی ہے.
30 سالہ لڑکی جیسیکا دنیا گھوم چکی ہے اور موٹی ویشنل اسپیکر کے طور پر اپنی زندگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ معذوری کو مجبوری نہیں بنایا چاہئے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment