Wednesday, 11 July 2018

اخبارات میں شائع شدہ قرآنی آیات کی بےحرمتی کا کیا جائے؟

https://is.gd/zb0lNV



سوال: ۔ بعض اخبارات میں قرآنی آیات کا ترجمہ شائع ہوتا ہے۔ایک طرف یہ دینی معلومات کے فروغ کا ذریعہ ہے،دوسری طرف اس کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ براہِ کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں کہ اگر قرآن پاک کی آیات کا ترجمہ پاؤں کے برابر یا ٹخنے کے برابر رکھا ہو تو یہ بے حرمتی ہے یا نہیں؟(ایمان علی)

جواب:۔ قرآن پاک کے الفاظ یا ان کاترجمہ جہاں بھی لکھا ہو،اس کا ادب کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ اخبارات میں قرآنی آیات کا ترجمہ تعلیم،نصیحت اوردین کی نشرواشاعت کی غرض سے دیاجاتا ہے،جس کاادب واحترام لازم ہے۔اگر کوئی اسے پھینکتا ہے توبرا کرتاہے،مگریہ اس کی بدذوقی ہے۔اگراخبارمیں قرآنی آیات یا ان کا ترجمہ چھپاہوتو اسے ردی میں دینے سے پہلے علیحدہ کرلیناچاہیےاورپھر مقدس اوراق میں دے دینا چاہیے۔(تفسير ابن كثير (7/ 545)


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...