Tuesday, 31 July 2018

برف کے مجسموں سے سجا آئس بار

https://is.gd/hceKEz



جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دلکش برف کے مجسموں سے سجا آئس بار کھول دیا گیا ہے جہاں منفی دس درجہ حرارت میں برف کے گلاسوں میں مزیدار مشروبات پیش کئے جاتے ہیں۔

جرمنی میں شدید گرمی پڑنے سے دارالحکومت برلن میں درجہ حرارت اکتیس سینٹی گریڈ ہوگیا۔

 برف کے مجسموں سے سجا آئس بار

گرمی کے ستائے ایک منچلے کو انوکھا خیال آیا جس نے انگیوک کے نام سے آئس بار کھول لیا۔

 برف کے مجسموں سے سجا آئس بار

دلکش ماحول ، رنگ برنگ روشنیاں اورشاندار برف کے مجسموں کو برف میں فریز رکھنے کے لئے یہاں کا درجہ حرات منفی دس سینٹی گریڈرکھا گیا ہے جہاں آنیوالے گرم کپٹرے پہن کرگرمی میں سردی کے مزے لیتے دکھائی دیتے ہیں۔

 برف کے مجسموں سے سجا آئس بار


 برف کے مجسموں سے سجا آئس بار

اس شخص نے ساٹھ ٹن برف کے بلاک سے انگیوک آئس بار بنایا ہے جہاں برف سے بنے گلاسوں میں مشروب اور برف سے بنے مجسمے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے لگے۔

 برف کے مجسموں سے سجا آئس بار

سرد ماحول میں آنے والوں کو یہاں وقت گزارنے کیلئے ایک جیکٹ اور دستانے دیئے جاتے ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...