Tuesday, 10 July 2018

شاہ رخ خان کی اہلیہ کے ساتھ پہلی بار سیلفی

https://is.gd/dtcoto



بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ پہلی بار سیلفی شیئر کرتے ہوئے نہایت دلچسپ ٹوئٹ کیا ۔

کنگ خان نے کبھی بھی اپنے دل کی ملکہ گوری خان کے ساتھ کوئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی، حالانکہ شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اوراکثر اپنی اوراپنے بچوں کی تصاویراورویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

لیکن اب شاہ رخ خان نے پہلی بار اپنی اہلیہ کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور کہا ہے’’بالآخر برسوں بعد مجھے میری بیوی نے اجازت دے دی کہ میں ان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں۔‘‘

شاہ رخ خان کی اس ٹوئٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے آج تک شاہ رخ کو دونوں کی سیلفی ایک ساتھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...