https://is.gd/nvJXYn
اردو خبریں اینڈرائڈ ایپلیکیشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علیم خان کے مقابلے نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سیاسی رہنماؤں اوراہم شخصیات نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا
ضرور پڑھیں:نواز شریف اور شہبازشریف ووٹ کاسٹ کرنے راجن پور کے پولنگ اسٹیشن جاپہنچے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ایک پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق 225 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علیم خان 140 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ نتائج صرف ایک پولنگ سٹیشن کے ہیں اور غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں، حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment