https://is.gd/cEgd5Y
ممبئی ( نیوز ڈیسک) بد ھ کی شام بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اس انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ سر کے بل کھڑی ہوئی ہیں، دپیکا پڈوکون نے تصویرپر کیپشن لکھا کہ ’ اپ سائیڈ ڈاؤن، ان سائیڈ آؤٹ‘۔
گزشتہ کچھ ہفتوں سے اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، نہ صرف تصاویر شیئر کرہی ہیں بلکہ وہ اپنے ساتھیوں کی تازہ ترین معلومات پر بھی تبصرہ پوسٹ کررہی ہیں۔رنویر سنگھ کی پوسٹ پر ان کے تبصرے بآسانی سب کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔
رنویر سنگھ کی سالگرہ پر دپیکا پڈوکون نے ایک انسٹا اسٹوری پوسٹ کی اور لکھاکہ ہائی ہوٹی( رنویر سنگھ) یہ تمھاری سالگرہ ہے۔ حال ہی میں دیپکا پڈوکون کی انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد ڈھائی کروڑ تک پہنچ گئی۔
اداکارہ نے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک بوم رنگ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو فضائی بوسے دے رہی ہیں،جس پر انہوں کیپشن میں ڈھائی کروڑ لکھا۔
اس کے ساتھ انسٹا گرام پر اداکارہ نریندر مودی اور امیتابھ بچن سے آگے ہیں۔
کام کے حوالے سے اداکارہ نے سال 2018 کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت سے کیا۔
خیال کیا جارہا تھا کہ اب وہ سپنا دیدی کی بائیوپک کی عکسبندی شروع کریں گی تاہم اداکار عرفان خان کی صحت کی خرابی کے باعث ابھی پروجیکٹ پر کام بند ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment