Monday, 9 July 2018

متحدہ عرب امارات نے لازمی فوجی سروس کی مدت میں اضافہ کردیا

https://is.gd/fh9iPQ




اماراتی مسلح افواج نے مدت میں اضافے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے، فوٹو: فائل


دبئی: متحدہ عرب امارات نے گریجویٹ مردوں کے لیے لازمی فوجی سروس کی مدت میں اضافہ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی اسکول گریجویٹ مردوں کے لیے فوج میں لازمی خدمات کا دورانیہ 12 ماہ سے بڑھا کر 16 ماہ کردیا گیا ہے۔ اماراتی مسلح افواج نے مدت میں اضافے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے۔

فوجی بیان کے مطابق لازمی فوجی سروس ملک کی سیاسی، عسکری، قومی، سماجی اور اقتصادی صورت حال کے لحاظ سے ایک نہایت کارآمد عمل ثابت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارا ت نے لازمی فوجی سروس کا آغاز 2014ء میں کیا تھا جس میں مردوں کو فوجی خدمات کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا جب کہ خواتین کی شمولیت مرضی اور سرپرست کی اجازت سے مشروط ہے، خواتین کے لیے لازمی سروس کا دورانیہ 9 ماہ مقرر کیا گیا ہے۔


Urdu Khabrain
اضافہ, امارات, سروس, عرب, فوجی, لازمی, متحدہ, مدت, میں, نے, کردیا, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...