Sunday, 1 July 2018

پہلی بار نو برس کی عمر میں سگریٹ پی، سنجے دت

https://is.gd/gpURgg



فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس کا میدان تو فتح کر لیاساتھ ہی رنبیر کپور نے سنجے دت بن کر لوگوں کے دل بھی جیت لیے۔

سنجے دت کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں رہی، ان کی زندگی میں ایکشن، رومانس، ٹریجڈی سب کچھ نظر آتا ہے۔

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ سنجے دت کی پیدائش سے قبل ان کے والدین یعنی نرگس اور سنیل دت نے اپنی اولاد کا نام رکھنے کے لیے میگزین میں اشتہار دیا تھا،لوگوں نے کئی نام تجویزکیے لیکن نرگس کو سنجے پسند آیا اور پھر بیٹے کی پیدائش پر نرگس نے اس کا نام سنجے ہی رکھا۔

 پہلی بار نو برس کی عمر میں سگریٹ پی، سنجے دت

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے پہلی بار نو برس کی عمر میں سگریٹ پی اور جب اس بات کا علم ان کے والد سنیل دت کو ہوا تو انہیں بہت غصہ آیا۔

ان کا خیال تھاکہ گھر والوں کے لاڈ پیار نے بیٹے کو بگاڑ دیا ہے،اس بات کا ذکر انہوں نے اندرا گاندی سے کیاجس پر انہوں نے سنیل دت کو مشورہ دیا کہ بیٹے کو بورڈنگ بیج دو۔

یوں سنجے دت نو سال تک بورڈنگ میں رہے۔ کالج میں ان کا دل پڑھائی میں نہیں لگتا تھاوہ اداکار بننا چاہتے تھے، والد نے بیٹے کی خواہش کا احترام کیا اور سنجو کو پہلی فلم ’راکی‘ میں بطور ہیرو کاسٹ کرلیا۔

 پہلی بار نو برس کی عمر میں سگریٹ پی، سنجے دت

راکی کی ریلیز سے پانچ دن پہلے ہی نرگس چل بسیں، آٹھ مئی کو راکی کا پریمیر ہوا تو سنجے دت نے ایک سیٹ اپنی والدہ کی یاد میں خالی رکھی۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ فلم اس سال کی ہی نہیں بلکہ رنبیر کپور کی بھی پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ شاہد اس فلم کا ریکارڈ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ ہی توڑ سکتی ہے۔
Urdu Khabrain
Latest, News, انٹرٹینمنٹ, بار, برس, دت, سنجے, سگریٹ, عمر, میں, نو, پہلی, پی, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...