Tuesday, 10 July 2018

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس

https://is.gd/FpEl5H



خیبر پختون خوا کے نگراں وزیراعلیٰ دوست محمد کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی خیبر پختون خوا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ دوست محمد نے کہا کہ یکہ توت دھماکےکے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے، دھماکے میں ملوث عناصر اور غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو سانحے کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ غفلت کے مرتکب حکام اور اہلکاروں کو فارغ کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلی کےپی کےنے یہ بھی کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو مثالی سزا دی جائے گی، شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد میری اولین ترجیح ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...