Friday, 20 July 2018

اسلام آباد میں ایم ایم اے کارکنوں پر پولیس کی مبینہ فائرنگ

https://is.gd/FI0n71



اسلام آباد میں ایم ایم اے کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران پولیس اہلکار نے مبینہ ہوائی فائرنگ کر دی،کارکنوں نے پولیس کے رویے کے خلاف سیکٹر جی 10روڈ بند کر دیا۔

این اے 53 اور 54 سے ایم ایم اے کے امیدوار میاں اسلم کا کہنا ہے کہ پولیس نے زبردستی انتخابی کیمپ بند کروانے کی کوشش کی اور کارکنوں کی مزاحمت پر براہ راست فائرنگ کی۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس واقعے کا نوٹس لے،ہمیں اسلام آباد میں آزادانہ انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔

اسلام آباد پولیس کا مؤقف ہے کہ سیکٹر جی ٹین میں ایم ایم اے انتخابی کیمپ میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک بجایا جا رہا تھا، انتخابی کیمپ کے قریب رہائشیوں نے مسلسل لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی شکایت سیف سٹی میں کی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار انتخابی کیمپ میں میوزک بند کرانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے زدوکوب کیا، پولیس اہلکار نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی، تاہم پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...