Monday, 30 July 2018

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں حکومت کیلیے مطلوبہ نشستیں حاصل کرنے کا اعلان

https://is.gd/odyHHK




بقیہ رہ جانے والے چند آزاد امیدوار بھی جلد تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے، فواد چوہدری (فوٹو: فائل)


بقیہ رہ جانے والے چند آزاد امیدوار بھی جلد تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے، فواد چوہدری (فوٹو: فائل)



 اسلام آباد: تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ وفاق اور پنجاب میں حکومتیں بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جس کے لیے مطلوبہ نشستیں انہوں نے حاصل کرلی ہیں۔



Loading ... Loading ...

بنی گالا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں وفاق اور صوبے میں حکومت بنانے کے لیے جو نشستیں درکار ہیں وہ ہم نے حاصل کرلی ہیں، مسلم لیگ (ق) کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ (ق) لیگ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ حکومتی اتحاد کا حصہ ہوگی ان کے ساتھ حکومتی اتحاد کا فارمولا تشکیل پاگیا ہے۔


فواد چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین جلد کراچی روانہ ہوں گے اور ایم کیو ایم سے ملاقات کرکے ان کی 6 نشستوں کی حمایت حاصل کریں گے تاہم ہمیں درکار نشستیں پوری ہوگئی ہیں، قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کا اپنا حصہ 144 نشستوں کا ہے، ق لیگ کی 4، ایم کیو ایم کی 6، بی این پی کی 2، جی ڈی اے کی 2 نشستوں کے امیدوار سمیت قومی اسمبلی کے 7 آزاد امیدوار ہمارے ساتھ شامل ہوچکے ہیں اور اس وقت ہم نیشنل اسمبلی کی 168 نشستوں کو چھو رہے ہیں اور ہم واضح اکثریت حاصل کرچکے ہیں۔


رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ پنجاب میں 360 نشستوں پر الیکشن ہوئے، اس ایوان میں سے ہمارے پاس 180 نشستیں پہنچ چکی ہیں جن میں خواتین اور آزاد امیدوار اور الائنس شامل ہیں چنانچہ ہم وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، اسی طرح بلوچستان میں ہم مخلوط حکومت میں ہوں گے جس کے لیے مذاکرات جاری ہیں جب کہ خیبر پختون خوا میں ہماری پہلے ہی دو تہائی اکثریت ہے۔


ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کریں گے، تمام الائنس کو حکومت میں حصہ دیں گے، بقیہ رہ جانے والے چند آزاد امیدوار بھی جلد تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...