https://is.gd/NsYiXQ
ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہولی وڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل ۔فال آؤٹ کا رنگا رنگ پریمیئر واشگٹن ڈی سی میں انعقاد کیا گیا۔
امریکی دارالحکومت کے مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں ہولی وڈ کے معروف اداکار ٹام کروز سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں جمع تھی۔
کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔
فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل مونا گھن،سیان ہیرس، ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کوامریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment