https://is.gd/m6qSZc
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ساحل پر ریت کے مجسموں کے ساتویں11ویں بین الاقوامی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ فیولونگ انٹرنیشنل سینڈ اسکلپچرآرٹ فیسٹیول میں 30ہزارتائیوانی ڈالرکی انعامی رقم کے حصول کے لیے مقامی آرٹسٹوں سمیت 13مختلف ممالک سے28 ماہر آرٹسٹ مجسمے تیار کرنے کے لیے میدان میں اُترے ہیں۔
اس میلے کیلئے میزبان تائیوان سمیت امریکا،فرانس،میکسیکو،اٹلی،روس،چین،آئرلینڈ،جمہوریہ چیک اورکینیڈا سمیت مختلف ممالک کے ماہر مجسمہ سازوں نے کئی دن کی کڑی محنت کے بعد76ریت کے مجسمے تیار کرکے نمائش کے لیے پیش کیے ہیں ۔

ساحل سے جمع کی گئی ہزاروں ٹن ریت کا استعما ل کرتے ہوئے فنکاروں نے رواں برس کی تھیم کی مناسبت سے منفرد مجسمے تخلیق کیے ہیں۔

میلا 15جولائی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس دوران ہزاروں افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment