https://is.gd/qTq8DZ
میڈرڈ: اسپین کے نئے وزیر اعظم پیڈرو سانشیز کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے جس میں اکثریت خواتین کی ہے جو اہم وزارتوں پر فائز ہیں۔
اسپین میں گزشتہ دنوں 6 سال تک حکومت کرنے والی پارٹی ’پارتیدو پاپولر‘ کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے کے خلاف سوشلسٹ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری پیڈرو سانشیز نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش تھی۔
تحریک عدم اعتماد 350 رکنی ایوان میں سے 180 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئی جس کے بعد پیڈرو سانشیز کو نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا۔
نئے وزیر اعظم کی 17 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھا لیا جس میں 11 خواتین شامل ہیں۔ ان خواتین کو دفاع اور معیشت جیسی اہم وزارتوں کے ساتھ دیگر وزارتوں کا عہدہ سونپا گیا ہے۔نئی کابینہ کی حلف برداری کے بعد اسپین کابینہ میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی سب سے زیادہ اکثریت رکھنے والی یورپی حکومت بن گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسپین کے نئے وزیر اعظم کا تعلق سوشلسٹ پارٹی سے ہے جس نے پہلی بار اسپین میں مقیم پاکستانی نژاد محمد اقبال چوہدری کو رکن قومی اسمبلی اور حافظ عبد الرزاق صادق کو رکن صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا تھا۔
گو کہ دونوں امیدواروں نے انتخابات میں شکست کھائی لیکن انتخابات میں ان کی شرکت سے اسپین میں مقیم غیر ملکی خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, اسپین, اکثریت, خواتین, مشتمل, پر, کابینہ, کی
Monday, 2 July 2018
اسپین کی خواتین اکثریت پر مشتمل کابینہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment