Saturday, 7 July 2018

برائیلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

https://is.gd/rV3RWo


پولٹری ایسوسی ایشن نے برائیلر مرغی کی قیمت 12 روپے فی کلو کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، پنجاب کے نگراں وزیر لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ پولٹری انڈسٹری کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

سرکاری اعلامیے کےمطابق پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کی قیمت میں 12روپے فی کلو کمی کا اعلان وزیرلائیو اسٹاک پنجاب میاں نعمان کبیر سے ملاقات میں کیا

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مرغی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے، خلیجی ممالک نے پاکستان کو برڈ فلو سے مکمل محفوظ ملک قرار دیا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن خلیجی ممالک میں برآمدات پر خصوصی توجہ دے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...